حکومتِ پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری 2026 کو بھارت سے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی،پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شیڈول میچ کھیلے گا،اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بریفنگ کے بعد کیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی مذاکرات کے نتائج سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی درخواستوں پر حکومتِ پاکستان نے مکمل جائزہ لیا۔
پاک بھارت میچ کے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی
سری لنکا، عرب امارات سمیت دیگر ممالک بھی پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرچکے تھے،وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی۔
سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے موجودہ تعطل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی درخواست کی تھی،حکومتِ پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بھارت کیخلاف میچ کابائیکاٹ،سری لنکا کے بعدایک اور ملک میدان میں کود پڑا
حکومتِ پاکستان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فیصلہ کرکٹ کے جذبے اور عالمی کھیل کے تسلسل کے لیے کیا گیا،وزیراعظم اور قوم کی جانب سے شاہینوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔
