چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہم سپریم کورٹ آئے تھے، چیف جسٹس صاحب نے مہربانی کی اورآج تمام کیسز لگائے، تین کیسز کل پر چلے گئے ہیں۔
مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں ہوں گے ، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ ہماری 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی، لیکن سب چیزوں کے باوجود پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے متعلق افواہیں پھیلائی جاتی ہے، جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں یہ بالکل غلط ہے۔
متاثرین کی معاونت کیلئے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا، سہیل آفریدی
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو پوری اتھارٹی دی ہوئی ہے، دونوں کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہیں۔
