کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ہڑتال کے دوران گرفتار ایک شہری پر پولیس تشدد کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے نوٹس پر ڈی پی او چمن نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے۔ اور پولیس اہلکاروں کا غیر انسانی رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار قانون کے دائرے میں رہ کر فرائض انجام دینے کے پابند ہیں۔ ہر شہری کی عزت نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی تربیت اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔ اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اشتہاری قرار
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف شفاف اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی حکومت قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
