پاکستان کے مشہور ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
ہپ ہاپ کی دنیا میں اپنی منفرد اندازِ موسیقی اور تیز شاعری کے لیے جانے جانے والے طلحہ انجم نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں زوئیہ کریم کے ساتھ منگنی کی۔

چاہت فتح علی خان کی بسنت پر پتنگ تھامے رقص کی دلچسپ ویڈیو وائرل
یہ تقریب انتہائی نجی اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار، دوست اور عزیز موجود تھے۔ تقریب کی تصویروں میں دیکھا گیا کہ طلحہ نے گرے رنگ کا کلاسک سوٹ زیب تن کیا جبکہ زوئیہ کریم نے دلکش لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بے حد پسند کیا اور انہیں وائرل کر دیا۔
زوئیہ کریم ، جو میڈیکل فیلڈ میں ایک معروف شخصیت اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر بھی پہچانی جاتی ہیں، نے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
مداحوں نے دونوں کو محبت بھری مبارکبادیں دیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری رکھا۔
