محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں بارش کی توقع ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں،آج سے بارش و برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں آج سے کل تک بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔
مری اور گلیات میں آج سے کل تک بارش وبرفباری کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بارش کا امکان ہے۔
عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی کال کو مکمل مسترد کر دیا،مریم اورنگزیب
ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کی توقع ہے۔
