ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ، جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم 20 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی ،ڈیل اسٹین نے نیپال کرکٹ ٹیم کو خدمات پیش کر دیں
سری لنکا کی جانب سے کسال مینڈس 56 جبکہ کمنڈو مینڈس 44 رنز کیساتھ سرفہرست رہے۔ آئر لینڈ کے بیر میک کارتھی اور جارج ڈوکریل نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
آئرلینڈ کے روز اڈیئر نے 34 ،ہیر ٹیکٹر 40 اور لورکن ٹکر 21 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کے مہیش ٹیکشانا اور وہیندو ہراسانگا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
