لاہور میں بسنت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز بھی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پتنگ بازی کرتے نظر آئے۔
رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے
شاہریز نے اندرون شہر ایک دوست کے گھر جا کر اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منائی اور اس موقع پر پتنگ اڑانے کی روایت کو تازہ کیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں شاہریز کو فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ بچوں کے ہمراہ پتنگ بازی میں مصروف ہیں۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، جبکہ کئی افراد نے اسے خاندانی اور روایتی سرگرمی قرار دیا۔
شاہریز کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں باقاعدگی سے پتنگ بازی کیا کرتے تھے اور بسنت کے دن ان کے لیے خاص اہمیت رکھتے تھے۔
لاہوریوں کے لیے خوشخبری، مریم نواز نے بسنت کے وقت میں توسیع کر دی
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو لاہور کی پرانی روایات اور بسنت کا ماحول دکھانے کے لیے اندرون شہر گئے، جہاں انہوں نے ایک دوست کے گھر کی چھت پر جا کر پتنگ اڑائی اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت ثقافت کا اہم حصہ رہی ہے اور اس تہوار سے جڑی یادیں ان کے بچپن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے اپنے بچوں کو بھی اس روایت سے روشناس کرانے کی کوشش کی تاکہ وہ بھی اس خوشی اور ثقافتی رنگ کو محسوس کر سکیں۔
