صدرِ مملکت آصف زرداری نے سوگوار لمحے میں پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی پر عالمی برادری سے اظہارِ تشکرکیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں اور اداروں کی حمایت اور یکجہتی نے پاکستان کو عاجزی اور حوصلہ عطا کیا،تعزیت اور یکجہتی کے پیغامات نے پاکستانی عوام کو تسلی دی اور سوگوار خاندانوں کو حوصلہ بخشا ہے۔
ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی،وزیردفاع
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری اور سب کی مشترکہ جنگ ہے،پاکستان یہ مؤقف رکھتا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا۔
ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو کارروائیوں کی اجازت دے رہے ہیں،پاکستان افغانستان کی صورتحال پر سخت تحفظات رکھتا ہے،طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے بھی بدتر ہیں۔
دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھیں ،بھارت طالبان کی معاونت کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔
امام بارگاہ پرحملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
پاکستان اس کٹھن گھڑی میں دکھائی جانے والی ہمدردی اور حمایت پر عالمی برادری کا شکر گزار ہے،عالمی برادری کا اظہار یکجہتی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے،پاکستان امن، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔
