صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی صومالیہ میں مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے علیحدگی پسند خطے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں حسن شیخ محمود نے کہا کہ صومالیہ کبھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈہ قائم کیا جائے اور ایسی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔
امریکا و اسرائیل کی غلطی سے پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، ایرانی آرمی چیف
انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ اسرائیلی اڈہ ہڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی موجودگی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
ن کا کہنا تھا کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق لڑیں گے۔ ہم کسی بھی اسرائیلی فورس کا سامنا کریں گے جو یہاں آنے کی کوشش کرے گی۔
