ورلڈ بینک نے پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ کر دیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں سالانہ الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومی کے موقع پر ورلڈ بینک کی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی ، جس میں کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک کے صدر پاکستان پہنچ گئے، 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پر اہم پیشرفت کی توقع
ملاقات کے دوران توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور مالیاتی اصلاحات پر گفتگو کی گئی ،ورلڈ بینک کی ایم ڈی نے پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے ورلڈ بینک کی حمایت کا اعادہ کیا۔
پروگرام کے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے موثر عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا کیا، وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
وزیر خزانہ نے متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے۔
