بلوچستان سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی جہاں ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے،حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والے افراد میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر بھی شامل ہے ،جس کی شناخت ملو مل کے نام سے ہوئی۔
بلوچستان کا مسئلہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،رانا ثنااللہ
جاں بحق ہونے والے باقی دو افراد کی شناخت عبدالرشید اور عبدالصبور کے نام سے ہوئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پکنک منانے ہڑنبو ڈیم گئے تھے۔
یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے،صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسلحہ کی نمائش، استعمال اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔ جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کا بلوچستان میں آپریشن“ردالفتنہ”کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلسے اور جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہو گی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ایک ماہ کے لیے ہو گا۔ جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
