بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر اپنے اقدامات کا جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی، اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 51 دن مکمل ہوگئے،بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اقدامات پر 16 دسمبر 2025 تک جواب طلب کیا گیا تھا۔
ڈیڈ لائن گزرنے کے 51 دن بعد بھی نئی دہلی کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا،بھارت تاحال اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام ہے۔
سندھ طاس معاہدہ، بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا گیا
اقوامِ متحدہ اب بھی سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے جواب کا منتظرہے،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوالات برقرار ہیں مگر نئی دہلی خاموش ہے۔
بھارت کی مسلسل خاموشی بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بننے لگی ہے۔
