بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات 10 فروری 2026 سے شروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میٹرک امتحانات کے آغاز کے حوالے سے اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نقل کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ نقل کے خاتمے کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مل کر کام کریں گے۔
میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تعلیم سمیت تمام سطحوں پر بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بلوچستان میں حال ہی میں صوبے کے بڑے حصوں میں خونریز حملے دیکھے گئے جنہیں پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بنا دیا۔
