پاکستان کے بعد بنگلا دیش میں بھی سونے کی قیمت نے تاریخ رقم کر دی۔
بنگلا دیش میں سونے کی فی بھوری قیمت 269,788.32 ٹکا (تقریباً 2,219 امریکی ڈالر) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ 11.664 گرام وزن کی روایتی اکائی ہے۔
آج فی بھوری کی قیمت 7,348 ٹکا بڑھ گئی ہے، فی گرام سونا 23,130 ٹکا ہے۔ بنگلا دیش جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پانچ فیصد سرکاری ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کیا جائے گا۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
جس طرح بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح بنگلا دیش میں بھی سونے کے نرخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
