راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 21 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 میں مزید 15 روز کیلئے توسیع کی گئی ہے۔
اس دوران شہر میں جلسے،جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی، اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
اسلام آباد راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی
دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جاری کیا ہے، دفعہ 144میں توسیع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کی گئی۔
