پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک تازہ وی لاگ میں اُن خواتین کے لیے اہم مشورہ دیا ہے جو کسی طلاق یافتہ مرد سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیے گئے وی لاگ میں کہا کہ اگر کوئی لڑکی ایسے مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے جس کی پہلے سے شادی ہو چکی ہو اور بچے ہوں، تو لڑکی اور اس کے والدین کے لیے ضروری ہے کہ پہلے معلوم کریں کہ پہلی شادی کیوں ختم ہوئی، اس بات کو سمجھنا ہر لڑکی کا حق ہے تاکہ بعد میں کسی پچھتاوے یا مشکلات سے بچا جا سکے۔
بسنت پر ایک لفظ نے سونیا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بنا دیا
اداکارہ نے اپنے تجربات کے حوالے سے بتایا کہ بعض اوقات شادی ٹوٹنے کی وجہ عورت کی طرف بھی ہو سکتی ہے، لیکن اکثر معاملات میں مرد اپنی نئی زندگی شروع کرنے میں زیادہ آسانی محسوس کرتے ہیں، جبکہ خواتین بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے اپنی زندگی کے فیصلے زیادہ محتاط انداز میں کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنجیدگی سے تحقیق کریں کہ پہلی شادی کیوں ختم ہوئی تھی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہی اپنی بیٹی کے لیے فیصلہ کریں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ لوگوں کی بنیادی فطرت اکثر بدلتی نہیں، اس لیے اس معاملے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ بچوں والی خواتین کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑنا ہمیشہ ایک مشکل اور حساس فیصلہ ہوتا ہے، جبکہ مرد اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے دوسری شادی کر لیتا ہے اور بچوں کے ساتھ اپنی زندگی کو سیٹ کر لیتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لڑکی کے والدین پہلے جانچ پڑتال کریں کہ اس شخص کی پہلی شادی کیوں ختم ہوئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بیوہ خواتین کے لیے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظور
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ تحقیق کی جائے کہ جس نے پہلی بار اپنی بیوی کو چھوڑا، وہ مستقبل میں بھی ایسا دوبارہ کر سکتا ہے یا نہیں، کیونکہ کسی کی بنیادی فطرت میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی۔
