پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی، جس میں وہ بسنت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پتنگ کے لیے مستعمل لفظ ’گڈی‘ کے بجائے غلطی سے ’گٹھی‘ کا استعمال کر بیٹھیں، جس پر صارفین نے فوری طور پر ردِعمل دینا شروع کر دیا۔
لائبہ خان کی شاندار اور گلیمرس بارات: تصاویر اور ویڈیو دیکھیں
اداکارہ کی اس معمولی سی لغوی غلطی کو بنیاد بنا کر صارفین نے نہ صرف مزاحیہ تبصرے کیے بلکہ بعض افراد نے طنزیہ انداز میں انہیں “تم سے نا ہو پائے گا، شادی کرلو” جیسے جملوں کے ذریعے بھی چھیڑا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور مختلف صارفین نے میمز (memes) اور دلچسپ تبصروں کے ذریعے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
رابی پیرزادہ کے ساتھ کراچی کے ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار
دوسری جانب کئی صارفین نے سونیا حسین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زبان کی ایک معمولی غلطی کو اس حد تک اچھالنا غیر ضروری ہے۔
صارفین نے کہا کہ عوامی شخصیات بھی انسان ہوتے ہیں اور ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ تاہم کچھ حلقوں نے اس واقعے کو عام معلومات کی کمی سے جوڑتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
