اٹک: حضرو میں گیس لوڈ شیڈنگ اور لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہو گیا۔
تحصیل حضرو کے گاؤں خگوانی میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، مکان کی کچی چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں خگوانی میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث چھت گر گئی۔
اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حضرو منتقل کیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
اسلام آباد خود کش دھماکا، مختلف کارروائیوں میں ماسٹر مائنڈ سمیت اہم گرفتاریاں
ریسکیو 1122 کی ٹیم مزید کارروائی اور حفاظتی اقدامات کے لیے موقع پر موجود ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
