پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم حیدرآباد کے مکمل نام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
ٹیم کا نام “حیدرآباد کنگزمین” رکھا گیا ہے ، ٹیم کے مالک فواد سرور نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔
پی ایس ایل میں حیدرآباد ٹیم کے نام اور لوگو کی تقریب رونمائی نیاز اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں اسلام آباد دھماکے کے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز پی ایس ایل سے دستبردار
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ ٹیم کو جوائن کریں گے وہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
