کل 8 سے 10 فروری تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 10 فروری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح ، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔
ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل
راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی ہی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل اتوار کی رات سے 10 فروری منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
