ممبئی، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے تیسرے میچ میں بھارت نے یو ایس اے کے خلاف مقرر اوورز میں 161/9 رنز بنائے اور امریکہ 162 رنز ہدف دے دیا۔
بھارت کی جانب سے کپتان سُریاکمار یادو نے سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 84 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
تِلک ورما نے 16 گیندوں پر 25 رنز اور ایشان کیشان نے 16 گیندوں پر 20 رنز بنائے، جس سے ٹیم کو ایک جارحانہ آغاز حاصل ہوا۔
یو ایس اے کی بولنگ میں شادلے نے چار وکٹیں حاصل کیں اور دیگر بولرز علی خان، محمد محسن اور ہرمیٹ سنگھ نے بھی اہم وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، سُرابھ نتروالکر نے بھارت کے لیے سب سے مہنگا اوور دیا، چار اوورز میں 65 رنز دیے۔
بھارت کی جانب سے ہارڈک پانڈیا نے 6 گیندوں پر 5 رنز بنائے، جبکہ آکسر پٹیل نے 11 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ٹیم کو متوسط سکور تک پہنچانے میں مدد دی۔ بھارت کے آخری اوورز میں 161 رنز کا ہدف طے ہوا، جسے یو ایس اے کے بیٹسمین چیلنج کریں گے۔
