افغانستان کے جارح مزاج بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں رحمان اللّٰہ گرباز نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ذاتی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا، ورلڈ کپ کے بعد افغانستان جا کر فلاحی کام مکمل کروں گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی ، روماریو شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک
خیال رہے کہ افغان کرکٹر رحمان اللّٰہ گرباز کو پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائن کیا تھا۔ 2 روز قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گرباز کو ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہا تھا۔
We are proud to confirm the direct signing of Afghanistan’s star wicketkeeper-batter, @RGurbaz_21
🔥 Explosive with the bat.
🧤 Lightning-fast behind the stumps.
🏃 A gun fielder with extraordinary energy.A warm welcome to the Zalmi Fam 💛🤝#Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/jl8b61WUwL
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 5, 2026
رحمان اللّٰہ گرباز ایک جارحانہ ٹاپ آرڈر بلے باز اور تیز رفتار وکٹ کیپر ہیں جو پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
