اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے محنت، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اورکھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک، نظم و ضبط اور لگن کا نتیجہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا یہ کامیاب آغازآئندہ میچزمیں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے اس فتح کو قومی جوش و جذبے کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ کامیابی نوجوان کرکٹرز کو مزید محنت اور لگن سے کھیلنے کی ترغیب دے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی یہ شاندار کارکردگی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور عوام کو فخر ہے کہ کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، اس کامیابی سے شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ مزید بڑھا ہے اور ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
