نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنیل تھاپا کو بیہوشی کی حالت میں ناروِک اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج انتقال کر گئے۔
اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکار کی ای سی جی سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا نام تھے، انہوں نے نیپالی، بالی ووڈ اور بھوجپوری فلموں میں کام کیا۔سنیل تھاپا 300 سے زیادہ نیپالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، کئی ہندی، تامل پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔
