گرین لینڈ، فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں اپنے سفارتخانے کھول کر اس خودمختار علاقے میں موجود سفارتی تعلقات کو مضبوط کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے گرین لینڈ میں سفارتی مشن قائم کیا۔ یہ اقدام ڈنمارک کے اتحادی ملک کے طور پرحمایت کا عملی مظہر بھی ہے۔
کینیڈا نے بھی گرین لینڈ میں قونصل خانے کا افتتاح کیا، جس میں کینیڈا کی وزیر خارجہ اور گورنر جنرل میری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ٹرمپ کی اوباما جوڑے سے متعلق تضحیک آمیز ویڈیو شیئر، امریکا میں ہنگامہ
افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام نے اس اقدام کو دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی، سیاسی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا۔
سفارتی مشنز کے قیام سے گرین لینڈ کے بین الاقوامی تعلقات میں اضافہ ہوگا اور اس خطے میں سکیورٹی، ماحولیاتی اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
فرانس اور کینیڈا کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے اہم ممالک گرین لینڈ کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت کو بڑھتی ہوئی توجہ دے رہے ہیں، جس سے خطے میں سفارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
