افغانستان نے اسلام آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ، 31 افراد شہید ، 150 زخمی
افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
