پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن کیلئے صحت کے شعبے میں ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالاکنڈ میں ہزار بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرشری کیئراسپتال قائم کیا جائیگا جو پورے ڈویژن کے عوام کے لئے جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسپتال کے قیام کے لئے درکار زمین کی فوری خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کی درخواست مسترد
انکا کہنا تھا کہ ٹرشری کیئر اسپتال کے قیام سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بڑا طبی ریلیف ملے گا اور انہیں علاج کے لیے پشاور، اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نئے اسپتال میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ دل کے امراض کے جدید علاج اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسی اہم سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ان کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور یہ منصوبہ اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔
اسپتال کی تکمیل سے علاقے میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔
