خوشاب: شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس پر لوگ گھروں اور دفاترسے باہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی نوعیت کی تھی تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ حساس عمارتوں کا معائنہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
