ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف فتح میں فہیم اشرف نے اہم کردار ادا کیا۔
فہیم اشرف نے گیارہ گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے،
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 47 رنز، صائم ایوب نے 24 اور بابر اعظم نے 15 رنز بنائے۔ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فتح گر اننگ کے بعد فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیم کی فتح پرخوشی ہے، ہم جیت کیلئے پُرعزم تھے، ایک سال سے ایسے ہی کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے ٹاسک کو پورا کروں، یاد رہے کہ شاہین آفریدی بھی ان کے ساتھ پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
