آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
بھارت کے فاسٹ بالر ہرشیت رانا میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ہرشیت رانا کی جگہ محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر ہرشیت رانا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے، فاسٹ بالر چار فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ٹاس پاکستان کے نام، فیلڈنگ کا فیصلہ
انہیں میچ کے دوران گھٹنے کی انجری ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اب وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں ورلڈ کپ کے لئے ان فٹ قرار دیا ہے۔
