لاہور: پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد نے اپنی ری ٹیشن کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس ایل میں صائم ایوب نے پیسوں کے اعتبار سے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
حیدر آباد نے صائم ایوب کو پلاٹینیم کیٹیگری میں 12 کروڑ چھ لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا، اس طرح صائم ایوب پی ایس ایل 11 کیلئے اب تک کے سب سے مہنگے قومی کھلاڑی بن گئے۔
صائم ایوب کو پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ سے ریلیز کیا تھا، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ میں ریٹین ہوئے۔
پی ایس ایل فرنچائزحیدرآبادنے معروف آسٹریلوی کرکٹر سے ڈائریکٹ معاہدہ کرلیا
معاذ صداقت کو حیدر آباد نے ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 5 لاکھ میں ریٹین کیا، عاکف جاوید گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں حیدر آباد کا حصہ بن گئے۔
