وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد حملے پر تعزیتی پیغامات موصول ہونے پرعالمی رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں دوست ممالک اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی،گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت سے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خودکش حملہ آو ر کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے ،طلال چودھری
بہادر پاکستانی قوم اس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے،ہمیشہ کی طرح دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ چین ، امریکا ، برطانیہ ، ایران سمیت عالمی برادری نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔
