ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد ترلائی خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکہ نفرت اور دہشتگردی کی مذموم کوشش ہے،حملے میں زخمیوں ، متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی،وزیردفاع
قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں،دھماکے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
قومی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے اقدام ناقابلِ قبول ہیں،ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکسو اور باہم تعاون ضروری ہے۔
