روسی صدر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد خود کش حملے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ غیر انسانی فعل ہے،انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
سانحہ ترلائی،عالمی برادری کا سخت ردعمل آگیا
روس کے صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ روس متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد خود کش حملے پر تعزیتی خط لکھنے پر روسی صدرسے اظہار تشکر کیا۔
