وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر مملکت طلال چودھری اور آئی جی اسلام آباد نے ترلائی کلاں مسجد میں حاضری دی اور نماز ادا کی۔
نماز اسی امام نے پڑھائی جس نے واقعہ کے دوران امامت کی تھی، نماز میں مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ،نماز کے بعد غمگین اہل علاقہ نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔
سانحہ ترلائی،عالمی برادری کا سخت ردعمل آگیا
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں، پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے،شہدا کے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں، زخمیوں کیلئے بہترین علاج یقینی بنایا جا رہا ہے۔
دہشتگردوں کا مقصد خوف پھیلاناہے، پاکستان کا جواب اتحاد اور ریاستی عملداری ہے،مسجد اور عبادت گاہیں مقدس مقامات ہیں، امن پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی،وزیردفاع
عوام سے اپیل ہے افواہوں سے بچیں، ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کریں،سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات جاری ہیں۔
