بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ(ind vs eng u19 live score) جیت لیا،فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے، ویبھاؤ سوریاونشی نے 15 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان آیوش ماتھرے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آرون جارج 9، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30، ابھی گیان کندو 40، آر ایس امبرش 18 رنز، کھیلان پٹیل 3، ہینیل پٹیل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اکانیشک چوہان 29 رنز اور دپیش دیویندرن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے 3،ایلکس گرین اور سیبسٹیان مورگن نے 2، 2، مینی لمسڈین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے کیلب فیلکونر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈاکنز 66، بین مائز 45، کپتان ٹھامس ریو 31، جیمز منٹو 28، جوزف مورس 17، مینی لمسڈن 3، فرحان احمد 1 جبکہ رالفی البرٹ اور سیبسچئن مورگن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے آر ایس امبرش نے 3 جبکہ کانشک چوہان اور دیپیش دویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ویبھاؤ سوریاونشی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
