نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ اضافہ فروری کے ماہانہ بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ملک بھر کے صارفین پرلاگو ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں تاہم لائف لائن صارفین اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکواس اضافے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فیول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی پیداواری لاگت کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
نیپرا حکام نے اس موقع پر بتایا کہ ملک میں اس وقت تقریباً 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے سولر سسٹمز نصب کیے جا چکے ہیں، جو توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔
حکام کے مطابق قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں سے مستقبل میں بجلی کے شعبے پر بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔
