بھارت کے شہر پونا میں ملتانی بیکری کے مالک اور مشہور کاروباری شخصیت 60 سالہ سنیل موتی لال سدارنگانی نے ایک بلند رہائشی عمارت کی 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
وجے پور پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کو پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ سدارنگانی خود کشی سے قبل عبادت کرتے ہوئے چھت پرکھڑے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق انہوں نے عمارت میں لفٹ استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھ کر 17ویں منزل تک پہنچے۔ رہائشیوں نے انہیں ہاتھ جوڑے اوردعا کرتے ہوئے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی عملے کواطلاع دی۔
بھارت کے معروف اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں گرفتار
سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچا اور انہیں نیچے آنے پرراضی کیا، لیکن سدارنگانی نے بتایا کہ وہ اپنی چابیاں چھت پر بھول آئے ہیں اور دوبارہ اوپر چلے گئے، اسی دوران انہوں نے عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے لاش کواسپتال منتقل کیا اورحادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد ہوا۔
واقعہ نے شہر میں صدمے کی لہر دوڑا دی، اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعہ کے پس منظر کی مکمل وضاحت سامنے آئے۔
