وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت لی ،خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے ، کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا تھا۔
سانحہ ترلائی،عالمی برادری کا سخت ردعمل آگیا
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان میں ہر دہشتگرد کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
پوری قوم ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،مساجد اور معصوم شہریوں پر حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
