رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 4.84 فیصد ہو گئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 80 فیصد، آٹا 35 جبکہ گیس 30 فیصد تک مہنگی ہوئی۔
2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان
گزشتہ ہفتے ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش، مونگ، مٹن، چینی، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 چیزیں سستی ہوئیں۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.78 فیصد مہنگے ہوئے ، لہسن پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 464 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ چینی معمولی مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 156 روپے رہی۔
