کراچی میں صنعتی اور سی این جی سیکٹر کے صارفین کے لیے 24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اتوارکی صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں تک صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس بندش کا اطلاق صرف صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز پر ہو گا، گھریلو صارفین پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
یہ بندش ضروری تکنیکی اور آپریشنل کاموں کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ گیس کی ترسیل اور نظام میں بہتری لائی جا سکے۔
سوئی سدرن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بندش کے دوران ایندھن کے متبادل انتظامات کر لیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اس حوالے سے کریں۔
