ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن پہلے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیےمکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں،اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا ہے کہ امید تھی ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ،ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے، ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس باؤلرز موجود ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔
