بالی وڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔
نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، اداکارخوفناک حادثے کے بعد گرفتار
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راج پال یادیو نے عدالت کی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی ہے۔ اداکار کے وکیل نے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا تاہم عدالت نے انکار کر دیا۔
