فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہرعالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا،کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے یادگارِ شہدائے جموں و کشمیر پر حاضری دی اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرجنوبی ایشیا میں پائیدار امن کاقیام ممکن نہیں،اسحاق ڈار
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت غیر متزلزل ہے،بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد اور امنگوں کو دبا نہیں سکے۔
کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
فیلڈ مارشل نے کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود جوانوں کا بلند حوصلہ قابلِ تحسین ہے،کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
