سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے آئی سی سی کے مبینہ دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کے بجائے بھارت وینیو کی تبدیلی کا مطالبہ کرتا تو کیا آئی سی سی وہی رویہ اختیار کرتا؟ کیا وہ بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کرتا؟
انہوں نے زور دیا کہ آئی سی سی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ بھی وہی برابری کا سلوک کرنا چاہیے جو بھارت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ بنگلہ دیش اپنے مؤقف پر ڈٹا رہا اور اپنے کھلاڑی کے حق میں مضبوطی سے کھڑا ہوا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطہ بحال
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کی حمایت کرکے مثبت کردار ادا کیا۔ کسی نہ کسی کو آگے بڑھ کر یہ کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہوچکی، اب توجہ کرکٹ پر ہونی چاہیے۔
