پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی انسدادِ دہشتگردی کوششوں میں 90 ہزار سے زائد قربانیاں دے چکا ہے، افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے گروہوں کو نئی زندگی ملی۔
ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، پاکستانی مندوب نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے حملوں میں 48 شہری شہید ہوئے۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائیگا ، فیلڈ مارشل
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور جبر کو انسدادِ دہشتگردی کے نام پر چھپایا نہیں جا سکتا، کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں۔
