وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیئر الیکشن کے ضابطے سیاستدانوں نے مذاکرات کی میز پر طے کرنے ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ طے ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات ہو گی۔ ملاقات کس دن اور جگہ پر ہو گی؟ یہ ابھی طے نہیں ہوا۔
نواز شریف اور محمود اچکزئی کے رابطے کا علم نہیں ، رانا ثناء اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ جس دن وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آئے اور محمود اچکزئی بھی موجود ہوئے تو ان کے ساتھ ملاقات ہو جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات کرنے میں اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن خراب ہوتی ہے تو ان سے بعد میں مل لیں گے، بتایا جائے اعتماد نہ بھی ہو تو بات چیت کو آگے بڑھانے کے سوا اور کیا چارہ ہے؟۔
