امریکا نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کی ایرانی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار کر دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ایران نے ترکیہ کے بجائے عمان میں مذاکرات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کا منصوبہ بکھر رہا ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ یا تو ترکیہ مذاکرات ہوں گے یا بالکل کچھ نہیں ہو گا ، ہم نے مقام کی تبدیلی کی درخواست پر غور کیا، لیکن پھر اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔
افزودہ یورینیم کو کسی اور ملک منتقل نہیں کرینگے ، ایران کا اعلان
قبل ازیں خبر آئی تھی کہ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے امریکا کو رضامند کر لیا ہے ، جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کیلیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کیلیے تیار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔
