سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،سندھ حکومت نے جسٹس آغا فیصل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن عمارت کے نقشے اور منظوریوں کا جائزہ لے گا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ایم سی کے کردار کی بھی جانچ ہوگی،کمیشن عمارت کی تعمیر منظور شدہ نقشے کے خلاف ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات کرے گا۔
گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان
گل پلازہ میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،فائر سیفٹی آڈٹ اور سفارشات پر عملدرآمد کی جانچ شامل ہوگی،آتشزدگی کے اسباب اور حالات کا تعین کیا جائے گا۔
ریسکیو آپریشن کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،واقعے سے قبل اور بعد کوتاہی یا غفلت کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی پیش رفت
انکوائری کمیشن 8 ہفتوں میں رپورٹ مکمل کرے گا،کمشنر کراچی آفس انکوائری کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔
