ایف آئی اے نے کمبوڈیا لے جا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گروہ 6 افراد پر مشتمل تھا جس کے 2 ارکان کمبوڈیا میں مقیم تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم 4 ملزمان سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر پر جاب کا اشتہار دیتے تھے، اشتہار دیکھ کر سادہ لوح نوجوان ملزمان سے رابطہ کرتے تھے۔
اربوں روپے کی جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پڑھے لکھے اور کمپیوٹر اسکلز والے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے، کمبوڈیا میں مقیم ملزمان فی کس 2 ہزار ڈالر لیتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستانیوں کو قیدی بنا کر آن لائن اسکیمنگ کا کام کروایا جاتا تھا، کام سے انکار پر تشدد بھی کیا جاتا تھا، یہ گروہ اب تک 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھیج چکا تھا۔
